اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عربی ٹی وی " العالم" کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق منی کے ہولناک حادثے کو چالیس دن ہو چکے ہیں، اور سعودی عرب اس واقعے کے اسباب کے بارے میں تسلی بخش جواب دینے سے قاصر ہے اور نہ ہی اس حادثے میں مرنے والوں کی صحیح تعداد بتا رہا ہے ۔
ستمبر کی24 تاریخ کو یہ حادثہ منی میں رونما ہوا تھا اور سعودی عرب نے دو دن کے بعد اعلان کیا تھا کہ ۷۶۹ حاجی مارے گئے ہیں ،لیکن اس کے بعد سعودی عرب نے مارے جانے والوں کی تعداد نہیں بتائی ۔
اس کے علاوہ ابھی تک مختلف ملکوں کے لوگ گمشدگان کی فہرست میں ہیں اور ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔
ایک نئی سند کہ جو دو ہفتے پہلے سعودی عرب کی وزارت صحت سے لیک ہوئی ہے اس میں منی میں مارے جانے والوں کی تعداد سات ہزار [7000]بتائی گئی ہے ۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کی نئی سند میں بھی ۱۵۰۸ افراد کی شناخت نہیں ہو پائی ہے کہ ان کا نام کیا ہے اور وہ کہاں کے ہیں ،اور اگر ان کی شناخت ہو جاتی ہے تو اس دردناک حادثے میں مختلف ملکوں کے مرنے والے حاجیوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲